اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، 2200 سے زائد پوائنٹس کی مندی کے بعد ریکوری

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز شدید اتار چڑھاؤ اور فروخت کے دباؤ کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 572 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کھلا، جبکہ دورانِ ٹریڈنگ مندی میں شدت آنے سے مارکیٹ 2200 سے زائد پوائنٹس تک نیچے چلی گئی۔

شدید دباؤ کے بعد خریداری واپس آنے سے مارکیٹ میں تقریباً 1100 پوائنٹس کی ریکوری بھی دیکھی گئی۔ مندی کے باعث 170,000 پوائنٹس کی حد عارضی طور پر گر گئی، تاہم بعد ازاں یہ حد دوبارہ بحال ہوگئی جبکہ 171,000 پوائنٹس کی سطح بحال نہ ہو سکی۔

دورانِ کاروبار کے ایک مرحلے پر 100 انڈیکس 1,149 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 170,590 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔ مارکیٹ ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور تیل کی بڑھتی قیمتوں کو لےکر سرمایہ کار سائیڈ لائن ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US