کراچی میں صنعتی بجلی کا استعمال تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

image

مالی سال 2026 کے دوران کراچی میں صنعتی شعبے میں بجلی کے استعمال نے نئی بلند ترین سطح حاصل کر لی۔ کے-الیکٹرک کے مطابق شہر کے صنعتی فیڈرز پر بجلی کا استعمال پہلی بار 6 ارب یونٹس سے تجاوز کر گیا جبکہ سالانہ بنیاد پر صنعتی بجلی کے استعمال میں 20 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کے-الیکٹرک کا کہنا ہے کہ سازگار کاروباری ماحول کی فراہمی میں حکومت، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل اور صنعتکاروں نے اہم کردار ادا کیا جس کے باعث صنعتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

کے-الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو سید محمد طہٰ کے مطابق 2013 سے صنعتی فیڈرز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے جبکہ صنعتکاروں کی جانب سے بجلی کے بلوں کی بروقت ادائیگی بھی اس پالیسی کی کامیابی کا اہم سبب ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US