جوان بیٹا والدین کے مستقبل کا سہارا ہوتا ہے، لیکن اگر یہ سہارا چھن جائے، تو والدین کی دنیا ہی اجڑ جاتی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے اس وقت سب کو افسردہ کر دیا جب بوڑھے والدین اپنے جوان بچے کی قبر کو صاف کر رہے تھے۔
وہ عمر جب، والدین گھر پر آرام کرتے ہیں، اپنے پوتوں پوتیوں کو دیکھ کر خوش ہوتے ہیں،اس عمر میں یہ بدقسمت والدین اپنے جوان بیٹے کی قبر کو صاف کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارف کی جانب سے ایک پوسٹ کی گئی جس میں لکھا گیا تھا کہ اسپیشل برانچ کے اہلکار شہید سلطان احمد رند کے والدین اکلوتے بیٹے کی قبر پر موجود ہیں۔
شہید اہلکار 4 بچوں کا والد تھا، جبکہ خود اپنے والدین کو اس دنیا تنہا چھوڑ کر چلا گیا، گھوٹکی شہر میں پیش آنے والا یہ واقعہ 2021 کا ہے، تاہم والدین کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
نامعلوم افراد کی جانب سے اہلکار کو اس وقت نشانہ بنایا گیا، جب وہ صبح کی واک پر تھا، جب نامعلوم افراد کی جانب سے ان پر فائرنگ کی گئی۔
اکلوتے بیٹے کی شہادت نے جہاں والدین کو توڑ کر رکھ دیا تھا وہیں بوڑھے کے لیے مشکل لمحہ یہ بھی تھا کہ پوتے اور پوتیوں کا دھیان اب انہی کو رکھنا تھا۔