بیٹے کی شادی تھی مگر خود ۔۔ بااخلاق مشہور صحافی کامران خان کی زندگی سے متعلق دلچسپ معلومات

image

مشہور اینکرز ویسے تو سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، لیکن کچھ ایسے ہوتے ہیں، جو کہ کئی سال سے اپنے پروگرام اور دلچسپ انداز کی بدولت سب کے دلوں میں گھر کر گئے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو مشہور اینکر کامران خان سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔

کامران خان کا شمار ان چند مشہور اینکرز میں ہوتا ہے، جنہوں نے اس وقت شہرت پائی جب پاکستان میں میڈیا اس طرح مقبول نہیں ہوا تھا، وہ وقت جب پاکستان میں میڈیا پر بے حد پابندیاں لگائی جاتی تھیں۔

کراچی میں سیاسی جماعت کے سربراہ کا نام تک لینے پر جان سے جانے کا ڈر ہوتا تھا، ایسے میں کامران خان جیو نیوز پر اپنا پروگرام آج کامران خان کے ساتھ کرتے تھے۔

کامران خان نے مقبولیت اس لیے بھی حاصل کی، کیونکہ معیشت، سیکیورٹی سمیت حالات حاضرہ پر کیا جانے والا پروگرام عوام کی امنگوں پر پورا اتر رہا تھا۔

لیکن پھر جیو سے کامران خان کا رشتہ اس وقت ٹوٹا جب وہ بول جوائن کر گئے لیکن بول تنازعات کی زد میں آ گیا جس کے بعد کامران خان کا موقف تھا کہ اب ان کا ضمیر یہ گوارا نہیں کرتا ہے کہ وہ اس ادارے کے ساتھ منسلک رہیں۔

کچھ دنوں بعد ہی دنیا نیوز جوائن کر لیا اور پھر وہیں سے اپنا پروگرام ایک بار پھر کرنے لگے۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ کامران خان کے بیٹے کی شادی کی تقریب کی تصویر نے سب کی توجہ حاصل کر لی تھی، جس میں سیاسی اور سماجی شخصیات کی جناب سے شرکت کی گئی تھی۔

مہمانوں کی خاطر توازع کرنے والے کامران اپنے انداز کی بدولت ایک بار پھر وائرل ہو گئے تھے، والد نے مہمانوں کا خیال بھی خوب رکھا اور بیٹے کی شادی کو بھی خوب انجوائے کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US