اکثر پرانی تصاویر اور ویڈیوز سب کی توجہ بخوبی حاصل کر لیتی ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر بادشاہی مسجد کی ایک ویڈیو سب کو حیران کر رہی ہے، کیونکہ یہ ویڈیو رواں سال یا 5 سے 6 سال نہیں بلکہ تقریبا 50 سال پرانی ویڈیو ہے۔
بادشاہی مسجد کی یہ ویڈیو سنہ 1970 کی ہے، جسے سوشل میڈیا صارف نے شئیر کیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسجد میں مرد تو باجماعت نماز ادا کر ہی رہے ہیں، ساتھ ہی خواتین بھی موجود ہیں۔
خواتین کو بھی بادشاہی مسجد میں مردوں کے پیچھے باجماعت نماز ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے، آج کے دور میں صارفین کے لیے یہ ویڈیو اس لیے بھی حیران کن ہے، کیونکہ اب ایسا کچھ دکھائی نہیں دیتا ہے۔
تاہم تقریبا 50 سال پرانی یہ ویڈیو اس بات کی طرف اشارہ کر رہی ہے، برقع اوڑھے، حجاب لیے خواتین نماز کی ادائیگی میں مگن ہیں، جبکہ اگلی صفوں میں مرد حضرات موجود ہیں۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو سب کی توجہ خوب حاصل کر رہی ہے۔