دادا سے محبت کرنے والا پوتا ۔۔ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر پوتے نے دادا کی زندگی کیسے بچائی؟

image

خونی رشتے ہمیشہ ہی آخری وقت تک ساتھ نبھاتے ہیں، اگرچہ یہ خونی رشتے بھی سفید ہو جاتے ہیں، لیکن اب بھی رشتوں کی اہمیت کا انداز بہت سے لوگوں کو ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک پوتے کو صارفین خوب مبارک باد اور تعریف کر رہے ہیں، جس نے اپنے دادا کو بچانے کے لیے اپنی جان بھی خطرے میں ڈال دی۔

سوشل میڈیا صارف احسان ایاز کی جانب ایک پوسٹ اپلوڈ کی گئی، جس میں انہوں نے تصاویر تو اپلوڈ کی ہی، ساتھ ہی کچھ ایسا لکھا جس نے سب کی توجہ خوب سمیٹی۔

صارف نے لکھا کہ میرے 19 سالہ بھائی نے اپنا جگر دادا جان کو دینے کا فیصلہ کیا، صارف کی اس بات کا سن کر ہی سوشل میڈیا صارفین حیران تھے کہ 19 سال نوجوان کا یہ فیصلہ کسی خطرے سے خالی نہیں تھا۔

کیونکہ اپنا جگر دادا کو دینا اگرچہ ایک طرف ایک زندگی کو بچانے کی امید پیدا کر رہا تھا، تاہم دوسری جانب نوجوان کو بھی خدانخواستہ مشکل سامنا ہو سکتا تھا۔

لیکن خوش قستمی نے دونوں کو کوئی نقصان نہیں ہوا، صارف کے مطابق چھوٹے بھائی آدم نے دادا جان کو اپنا جگر دے دیا، ہم سب دعا گو ہیں کہ دونوں جلد از جلد صحت یاب ہو جائیں۔

چہرے پر مسکراہٹ لیے جب آدم کی تصویر سوشل میڈیا وائرل ہوئی، تو صارفین اس نوجوان کو خوب سراہ رہے تھے، کیونکہ نوجوان نے وہ کام کیا، جس کے بارے میں اکثر لوگ سوچ کر بھی ڈر جاتے ہیں۔

دادا جان کے لیے یہ بڑی قربانی جب دادا جان کو معلوم ہوگی، تو ضرور وہ بھی خوشی سے اپنے پوتے کو گلے لگا لیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US