اکثر مشہور شخصیات ویسے تو سب کی توجہ بخوبی حاصل کر لیتے ہیں، لیکن کچھ ایسے ہوتے ہیں، جن کا آخری وقت بھی سب کو افسردہ کر جاتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو مشہور شخصیات سے متعلق دلچسپ
معلومات فراہم کریں گے۔
ڈاکٹر ہنس راج ہاتھی:
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے کرداروں میں ڈاکٹر ہنس راج ہاتھی کا کردار جو کہ مشہور کوی کمار آزاد نے نبھایا تھا، اپنے خوش اخلاق کی بدولت سب میں جانے جاتے تھے۔
تاہم ان کی اچانک موت نے سب کو حیران ضرور کیا تھا، ان کے آخری الفاظ تو اگرچہ نہیں معلوم ہو سکے، تاہم ان کا آخری انٹرویو ضرور وائرل ہو گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اصل زندگی میں ڈاکٹر نہیں ہوں، مگر بتاتا ہوں کہ مثبت سوچ رکھو، مثبت سوچ سے بہت ساری چیزیں اچھی ہو سکتی ہیں، ہنستے رہو، خوش رہو۔ زندگی کا ہر پل کم کھوتے جا رہے ہیں۔ وقت کبھی واپس نہیں آتا ہے، ساری چیزیں ٹھیک ہو جاتی ہیں۔
رشی کپور:
مشہور بھارتی اداکار رشی کپور بھی سب کو اس وقت حیران کر گئے جب اچانک ان کی موت کی خبر سامنے آئی۔
رشی کپور کی آخری وقت کی تصویر بھی سب کو حیران کر رہی تھی، کیونکہ بھرے بھرے گال، سرخ رہنے والا چہرا آخری وقت میں پیلا پڑ گیا تھا۔
کینسر کے مرض میں مبتلا رشی کپور اکثر سوشل میڈیا پر اپنے دلچسپ اور تنقیدی انداز کی بدولت جانے جاتے تھے، تاہم ان کے آخری وقت میں کافی کمزور، چہرے سے بھی افسردہ دکھائی دے رہے تھے۔
بپی لہری:
مشہور بھارتی گلوکار بپی لہری اگرچہ سب کی توجہ اپنی گلوکاری کے ذریعے سمیٹ لیتے تھے، تاہم ان کی اچانک موت نے ان کے چاہنے والوں کو افسردہ ضرور کر دیا تھا۔
بپی لہری کے بیٹے باپا کہتے ہیں کہ والد آخری وقت میں بھی مجھے یاد کر رہے تھے، بیٹے نے آخری گفتگو کا احوال سناتے ہوئے بتایا کہ ہم کو بہت کشت ہوگا، اگر کچھ ہوا کیونکہ وہ ہم سے بہت پیار کرتے تھے۔ جبکہ کشت انہیں بھی ہو رہا ہوگا، ہم سے الگ ہو کر، کیونکہ وہ ہم سے بھی کافی محبت کرتے تھے۔
والد آخری وقت میں بھی اپنے بیٹے کو پکار رہے تھے، کیونک والد کے لیے سب سے اہم ان کا بیٹا تھا۔
البرٹ آئنسٹائن:
مشہور سائنسدان البرٹ آئنسٹائن ویسے تو سائنسی تجربات کی بنا پر دنیا بھر کو حیران کر رہے تھے، لیکن اپنے آخری وقت میں بھی کچھ ایسا کہہ گئے جس نے اس بات کو بھی ثابت کیا کہ سائنس بھی موت کے وقت کچھ نہیں کر سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں چلا جاؤں گا، جب مجھے جانا ہوگا، زندگی کو مصنوعی طور پر بڑھانے کا مزاح نہیں ہے، میں نے اپنے حصے کا کام کر لیا، اب میرے جانے کا وقت ہو گیا ہے۔
لیڈی ڈیانا:
خوبصورتی کی بدولت سب کی توجہ حاصل کرنے والی برطانیہ کی شہزادی لیڈی ڈیانا کے آخری الفاظ بھی ان کے چاہنے والے آج تک نہیں بھول پائے ہیں۔
حادثے سے پہلے ان کا کہنا تھا کہ یا خدا، یہ کیا ہو گیا ہے؟ جس کے بعد ایک زور دار آواز آئی اور سب کچھ ختم ہو گیا۔
ملکہ الزبتھ:
ملکہ الزبتھ کا شمار دنیا کی مقبول ترین شخصیات میں ہوتا تھا، لیکن ان کی زندگی کے ساتھ ان کی آخری رسومات نے بھی سب کی توجہ خوب حاصل کی۔
کڈز اسپاٹ نامی ویب سائٹ کے مطابق ملکہ کے ساتھ موت سے 5 دن پہلے ڈاکٹر لین نے ملاقات کی تھی، وہ بتاتے ہیں کہ جب میں ان کے اعتماد سے متعلق ان سے بات کر رہا تھا، تو انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔