روزانہ شام کے وقت انتظار کرتا رہتا ۔۔ بکری کو ہرنی کے بچے نے اپنی ماں سمجھ لیا، چرواہے چھوٹے بچے کے ساتھ کیا کیا؟ دلچسپ ویڈیو

image

سوشل میڈیا ر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ہرن کے بچے کی ویڈیو نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی تھی، جس میں محبت اور اعتماد بھی بخوبی جھلک رہا تھا۔

بہاولپور کے علاقے روہی میں ایک ہرن کا بچہ روزانہ ایک انسان کا بے صبری سے انتظار کرتا ہے، یہ انتظار اسے اس لیے بھی زیادہ لگتا ہے کیونکہ وہ بھوک سے بے حال ہو رہا ہوتا ہے۔

ہرن کا یہ ننھا بچہ چرواہے کے انتظار میں ہوتا ہے جیسے ہی چرواہا بکریاں چراتے ہوئے آتا ہے تو ہرن کا بچہ دور سے ہی پہچان لیتا ہے اور پھر دوڑا دوڑا لپکتا ہے۔

ہرن کی یہ بچہ دراصل بکریوں کا دودھ پینے کے لیے آتا ہے، دودھ تو پیتا ہی ہے ساتھ ہی اپنی محبت کا اظہار بھی کرتا ہے۔

عین ممکن ہے کہ ہرن کی ماں اب اس دنیا میں نہ ہو یا پھر بچہ اپنی ماں سے جدا ہو گیا ہو۔ لیکن اس سب میں ایک جانور کا انسان پر اعتماد سب کو خوب متاثر کر رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US