اکثر ڈیجیٹل میڈیا پر آن لائنز گیمز انسان کی زندگی ہی بدل دیتے ہیں، کچھ تو ایسے ہوتے ہیں جن کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ان دنوں پاکستانی لڑکی اور بھارتی لڑکے کی خبر نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، جن کی ملاقات آن لائن گیم لڈو پر ہوئی تھی۔
19 سالہ پاکستانی لڑکی اقراء اور 21 سالہ بھارتی لڑکے ملائم سنگھ کی ملاقات تین سال پہلے کرونا کے وقت میں آن لائن گیم لڈو پر ہوئی تھی۔
جس کے بعد دونوں کے درمیان روابط بڑھتے گئے، اقراء اس لیے بھی پریشان تھی کیونکہ گھر والوں کی جانب سے شادی کا دباؤ ڈالا جا رہا تھا، جس کے بعد ملائم کے مشورے پر اقراء نیپال چلی گئی۔
جہاں ملائم پہلے سے اقراء کا منتظر تھا، وہیں دونوں نے شادی کی اور پھر وہاں سے بھارتی شہر بنگلورو چلے گئے، تاہم رواں برس اقراء کو غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے سمیت جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
جبکہ ملائم کو بھی جعلی دوستاویزات بنوانے میں معاونت پر جیل بھیج دیا گیا، اقراء کو تو گزشتہ ہفتے واپس پاکستان بھیج دیا گیا، تاہم ملائم اب تک بنگلورو کی جیل میں سزا کاٹ رہا ہے۔