آج کل جسے دیکھو یوٹیوب چینل کھولنے کا شوقین نظر آتا ہے۔ آخر ایسا کیوں نہ ہو؟ مہنگائی کے اس دور میں جہاں اچھے اچھے پڑھے لکھوں کی نوکریاں خطرے میں ہیں۔ یوٹیوب آپ کو گھر بیٹھے لاکھوں روپے کما کر دیتا ہے۔ بشرطیکہ آپ کا بنایا گیا کانٹینٹ اچھا ہو۔ آج ہم ایسے جوڑے کی کہانی پیش کرنے جارہے ہیں جنھوں نے یوٹیوب کے زریعے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں کما کر اپنا شاندار بنگلہ ہی بنا لیا۔
ہم بات کررہے ہیں علی ویر اور حمیرا علی کی۔ یہ دونوں میاں بیوی یوٹیوب پر کافی مشہور ہیں اور ان دونوں کے کل 12 یوٹیوب چینل ہیں۔
علی ویر کا کہنا ہے کہ وہ 2017 سے یوٹیوب پر ویڈیوز ڈال رہے ہیں۔ شروع میں محلے والے ان کو شک کی نگاہ سے دیکھتے تھے کہ ان کے پاس اچانک اتنے پیسے کہاں سے آرہے ہیں۔ علی ویر نے ماسٹرز تک تعلیم حاصل کی ہوئی ہے جبکہ ان کی اہلیہ تعلیم یافتہ نہیں ہیں۔ وہ زیادہ تر کھانا پکانے کے وی لاگ بنا کر اپلوڈ کرتی ہیں۔
ان دونوں کے علاوہ علی ویر کی بہن بھی یوٹیوب چینل چلاتی ہیں۔ ان دونوں یوٹیوبر کے مطابق دونوں کی ماہانہ آمدنی کئی لاکھ روپے ہے۔