بیوروکریٹ کی بیٹی کی شادی، ایک ارب نوے کروڑ کی سلامی

image

وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک بیوروکریٹ کی بیٹیوں کی شادی پر ایک ارب 90 کروڑ تک کی سلامیاں اکھٹی کی گئی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے خود بتایا کہ وہ ایک بیوروکریٹ کی بیٹی کی شادی پرگئے ہوئے تھے جہاں ان کے حلقےکا بندہ سلامی اکٹھی کر رہا تھا، ان کے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ 72 کروڑ سے زائدکی سلامی ملی ہے اور ابھی ’میٹر ‘جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسی بیوروکریٹ کی پہلی بیٹی کی شادی پر ایک ارب 20 کروڑ روپے سلامی ملی، زیور اورگاڑیاں اس کےعلاوہ دی گئی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہی بیوروکریٹ 21،22 گریڈ پر آج بھی ملازمت کر رہا ہے، آج تک کسی نے اس بیوروکریٹ سے سوال کیا؟


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US