ویران راستوں پر دھکیلا گیا، حیدرآباد سے کراچی پہنچنے میں 7 گھنٹے لگے، سہیل آفریدی

image

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے الزام عائد کیا ہے کہ حیدر آباد سے کراچی واپسی پر ان کے راستے میں جگہ جگہ رکاوٹیں ڈالی گئیں، جس کی وجہ سے انہیں حیدر آباد سے کراچی پہنچنے میں ساڑھے 7 گھنٹے لگے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے حیدرآباد سے کراچی پہنچ کر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ حیدرآباد سے کراچی واپسی پر ہمارا راستہ روکا گیا، ہمیں جان بوجھ کر ویران راستوں پر دھکیلا گیا۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ مجبوراً ہمیں ویران راستوں سے ہو کر کراچی پہنچنا پڑا، میں کراچی پہنچ گیا ہوں جلسہ تو ہوگا۔

خیال رہے کہ کراچی کے ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو باغ جناح میں آج جلسے کی اجازت دے دی ہے تاہم پی ٹی آئی نے مزار قائد کے گیٹ پر جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US