اسکول بند کرنے کیلئے طالبات کو زہر دینے کا انکشاف

image

تہران: ایران میں اسکول بند کرنے کے لیے طالبات کو جان بوجھ کر زہر دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے ایک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ ایران کے بڑے شہر “قم” میں سینکڑوں طالبات کو زہر اسکول بند کرنے کی کوشش میں دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا نومبر کے آخر سے اسکولوں میں بچیوں کو زہر دینے کے واقعات رپورٹ ہوئے جن میں سے کئی طالبات کو اسپتال بھی منتقل کرنا پڑا تھا۔

ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ نے کہا کہ بعد میں معلوم ہوا کہ طالبات کو اسکولوں سے بےدخل کرنے کی مزموم کوشش کی جاتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک کسی گرفتاری کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US