پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات ازخود نوٹس کی سماعت کچھ دیر بعد شروع ہوگی ۔ آج عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔
سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت ساڑھے9بجے ہوگی۔ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے لیے 5رکنی نیا بینچ تشکیل دیاگیا تھا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر بینچ میں شامل ہیں۔جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر بھی نئے بینچ کا حصہ ہیں۔
گزشتہ روز سماعت کے دوران جسٹس منیب اختر نے اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہاتھا کہ پارلیمنٹ نے الیکشن ایکٹ میں صدر کو انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار دیا۔ پنجاب کی حد تک صدر نے شاید تاریخ درست دی ہو۔