پاکستان کرکٹ کابڑا نام یونس خان جن کو دنیا بھر سے لوگ جانتے ہیں اور لوگ ان کی دل سے عزت کرتے ہیں۔ حال ہی میں ان کی گاڑی سے ایک بائیک سوار فیملی کی ٹکر ہوئی جس کی ویڈیو وائرل سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
'ہماری ویب' ڈاٹ کام میں آپ کو اس ویڈیو سے متعلق بتائیں گے جو ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔
سابق کرکٹر یونس خان کی گاڑی سے ایک بائیک سوار کی ٹکرہوئی مگر معاملہ انتہائی پریشان کن رہا۔ موٹر سائیکل پر خاتون اور بچے بھی سوار تھے جن کی ٹکر یونس خان کی گاڑی سے ہوئی۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس کے بعدسوشل میڈیا صارفین کہیں یونس خان کو غلط قرار دے رہے ہیں تو کہیں کچھ پوسٹس میں یونس خان کی حمایت کی جا رہی ہے۔
چند سیکنڈز کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون کی آواز آرہی ہے کہ ہمیں نہیں جانا جس پر یونس خان اس فیملی کو یہ کہہ رہے کہ میں کورٹ میں ہوں گا آپ کے ساتھ، آپ کو لیکر جاؤں گا۔ وہاں موجود لوگ یونس خان سے کہہ رہے ہوتے ہیں کہ آپ انہیں چھوڑ دیں اور ان لوگوں کو جانیں دیں۔
پھر وہیں یونس خان کو ویڈیو میں یہ کہتے بھی سنا جا سکتا ہے کہ آپ کو وہاں پیسے بھی ملیں گے ،میں نے لوگوں کو بلا لیا ہے۔ پھر خاتون نے کہا کہ میرے شوہر دل کے مریض ہیں، انہیں شوگر ہے۔ جس پر یونس خان کہتے ہیں کہ پانچ منٹ صبر کرلیں۔ یونس خان کسی کو فون کر کے بلاتے ہیں۔
ویڈیو کے آخر میں یونس خان وہاں موجود لوگوں سے گھر جانے کا کہہ دیتے ہیں۔ بعض سوشل میڈیا صارفین کا یہ کہنا ہے کہ یونس خان اس فیملی کی مدد کرنے کا کہہ رہے ہیں اور انہیں خود اسپتال لے جاکر علاج کرانے کی یقین دہانی کراتے ہیں مگر فیملی اسپتال جانے کے لیے راضی نہیں ہوتی۔ واقعے کی کیا حقیقت ہے اور آگے کیا ہوتا ہے اس حوالے سے کوئی مصدقہ خبر سامنے نہیں آئی۔
امت نیوز کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ یونس خان کی گاڑی کا سولجر بازار کے قریب دوسری گاڑی سے تصادم ہوا تھا۔ پولیس اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر معاملے کو رفع دفع کروایا۔