پاکستان اسٹاک ایکسچینج: شدید اتار چڑھاؤ کے بعد پہلے کاروباری سیشن کا منفی اختتام

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے سیشن کے دوران شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، تاہم مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی۔

کاروبار کا آغاز 572 پوائنٹس کی کمی سے ہوا جبکہ دورانِ ٹریڈنگ فروخت کے دباؤ میں اضافے کے باعث 100 انڈیکس 2200 سے زائد پوائنٹس تک گر گیا۔ بعد ازاں خریدار متحرک ہونے پر مارکیٹ میں تقریباً 1000 پوائنٹس کی ریکوری بھی دیکھی گئی۔

شدید مندی کے دوران 170,000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عارضی طور پر گر گئی تاہم بعد میں یہ سطح دوبارہ بحال ہوگئی جبکہ 171,000 پوائنٹس کی حد بحال نہ ہو سکی۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1,264 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 170,475 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور تیل کی بڑھتی قیمتوں کو لے کر سرمایہ کار سائیڈ لائن رہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US