گدھا گاڑی پر دلہا دلہن آگئے تو کسی نے شادی میں نوٹوں کا فرش بچھا دیا۔۔ پاکستانی شادیوں کی ایسی تصاویر جنھیں دیکھ کر بھی یقین کرنا مشکل

image

ویسے تو ہر شخص مہنگائی سے اکتایا ہوا ہے۔ مڈل کلاس طبقہ تو کھینچ تان کر گزارا کررہا ہے مگر غریب طبقہ سستے آٹے کی لائن میں لگ کر اپنی جان سے ہاتھ دھونے پر بھی مجبور ہے۔ البتہ اگر اپر کلاس کی بات کی جائے تو انھیں ملکی معیشت یا مہنگائی سے کوئی سروکار نہیں۔

دلہا دلہن کی گدھا گاڑی پر انٹری

صبح سے سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر وائرل ہیں جس میں دلہا دلہن اپنی شادی کے دن گدھا گاڑی پر انٹری دے رہے ہیں۔ اگرچہ گدھا گاڑی مہنگی تو نہیں ہوتی مگر یہاں انوکھا بننے اور خود نمائشی کا جذبہ کافی حاوی دکھائی دیتا ہے۔

سونے کا تاج اور ڈالر کا ہار

دورسری طرف ایک یہ دلہا ہیں جنھوں نے دلہن کے بجائے خود ہی سونے کا تاج سر پر سجا لیا۔ دوسری طرف تصویر میں نوٹوں کی جگہ ڈالر کا ہار پہنایا ہوا ہے۔

نوٹوں کا فرش

تیسری تصویر شادی میں ہونے والی قوالی نائٹ کی ہے جس میں قوالوں پر 500 ، 1000 کے نوٹ اس قدر لٹائے گئے ہیں کہ نوٹوں کا فرش سا بچھ گیا ہے۔

آئی ایم ایف بھی قرضہ نہ دے

اب آپ خود ہی سوچیں کہ کیا ایسے ملک کو کوئی دوسرا ملک یا آئی ایم ایف قرضہ دے گا جس کے ہاں عوام شادی پر یوں بے دریغ پیسہ لٹاتے ہوں؟ یہ چند ایسی تصاویر ہیں جنھیں آنکھ سے دیکھنے کے بعد بھی یقین کرنا مشکل محسوس ہوتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US