اشنا شاہ کی شادی میں کسی نے ان کے جوڑے پر تنقید کی تو کسی کو ان کے جوڑے کا انداز اور رنگ خوب بھایا۔ اپنے قارئین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم اشنا کے شادی کے جوڑے کے بارے میں چند دلچسپ باتیں اس آرٹیکل میں بتائیں گے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اشنا شاہ خوشی خوشی اپنی شادی کا جوڑا پسند کررہی ہیں۔ معروف ڈیزائنر وردہ سلیم کا کہنا ہے کہ اشنا شاہ مغلیہ دور کا ایک عالیشان جوڑا تیار کروانا چاہتی تھیں اور ہمارا بنایا ہوا جوڑا انھیں بہت پسند آیا۔
کپڑا اور کام
وردہ سلیم کے مطابق اشنا شاہ کا جوڑا ایک خاص سرخ رنگ کا ہے جس پر مغلیہ دور سے متاثر ہو کر ہاتھی، ڈولی، چاند وغیرہ بنائے گئے۔ اس جوڑے کو اعلیٰ ریشم اور کورے، دبکے کے کام کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔
لباس کی قیمت
واضح رہے کہ اس جوڑے کی قیمت فی الحال منظر عام پر نہیں آئی ہے البتہ وردہ سلیم کے تیارہ کردہ عروسی لباس کی قیمت لاکھوں میں ہوتی ہے۔ اس سے پہلے وہ بختاور بھٹو کا عروسی لباس بھی تیار کرچکی ہیں۔