سبز جالی کے پیچھے موجود خوبصورت پردہ ۔۔ روضہ رسول ﷺ کی ایک اور ویڈیو نے سب کو جذباتی کر دیا، ویڈیو وائرل

image

پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کا ایک ارمان یہ ضرور ہوتا ہے کہ وہ آقائے دو جہاں ﷺ کے روضے کی زیارت کریں، جالی کے اُس پار کے منظر کو اپنی آنکھوں میں قید کر لیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، جس میں روضہ رسولﷺ کے کچھ ایسے مناظر دیکھنے کو ملے جو کہ شاید پہلے نہ دیکھے ہوں گے۔

صارف کی جانب سے ایک ایسی ہی ویڈیو اپلوڈ کی گئی، جس میں مسجد نبویﷺ کے اندر کے مناظر تو دیکھے جا سکتے ہیں، لیکن اس سب میں اُس پردے کے مناظر بھی نظر آئے، جس کے دوسری طرف روضہ رسول ﷺ ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے صارف نے موبائل ہرے رنگ کی جالیوں کے اندر کیا تو اندر کا منظر کیمرے کی آنکھ نے قید کر لیا۔

جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہرے، چاندی اور لال رنگ کا بڑا پردہ موجود ہے، یہ پردہ اور یہاں سے آنے والے خوشبو دنیا کی ہر خوشبو سے افضل اور منفرد ہے۔

جالیوں کے ایک طرف دنیا کا شور اور دنیا داری ہے، لیکن دوسری طرف ایک شور میں بھی ایک ایسی خاموشی اور سکون جو کہ دنیا جہاں کے سکون کے بھی مقابل نہیں ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US