ڈی ایس پی سمیت 4 پولیس اہلکار شہید

image

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق لکی مروت میں تھانہ صدر اور ڈی ایس پی کی گاڑی پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ حملے میں 5 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حملے میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی اقبال مہمند سمیت دیگر شہید اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

دہشتگردوں کے حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US