سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر یعنی عدالتی اصلاحات کا بل 2023 قومی اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد سینیٹ سے پاس ہو گیا ہے۔ بل کے حق میں 60 جبکہ مخالفت میں 19 ووٹ ڈالے گئے۔ اپوزیشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بل کی کاپیاں پھاڑ کر پھینک دیں۔
اہم نکاتسپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر یعنی عدالتی اصلاحات کا بل 2023 قومی اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد آج سینیٹ کے اجلاس میں پیش کر دیا گیا ہے۔بدھ کو منظور ہونے والے اس بل کے تحت کسی بھی معاملے پر ازخود نوٹس لینے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے تین سینیئر ترین ججز کریں گے۔علاوہ ازیں پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے آج سماعت کی۔ جسٹس امین الدین خان نے کیس سننے سے معذرت کر لی جس کے بعد سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا۔Show latest update