لائیو: اعتماد بحال کرنا ہے تو فل بینچ بنائیں، خواجہ آصف

image

اہم نکاتجسٹس امین الدین خان کے بعد جسٹس جمال مندوخیل نے بھی انتخابات ملتوی ہونے سے متعلق کیس سننے سے انکار کر دیا ہے۔

انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواست پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل ہوا تھا۔ 

گزشتہ روز جسٹس امین الدین خان کے کیس سننے سے معذرت کے بعد پانچ رکنی لارجر بینچ ٹوٹ گیا تھا۔

تشکیل ہونے والے لارجر بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جمال مندوخیل اور جسٹس امین الدین خان شامل تھے۔

سپریم کورٹ نے صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل ہونے کے نوے روز میں انتخابات نہ کروانے پر از خود نوٹس لیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف نے بھی اس کیس میں فریق بننے کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ اس کیس میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی بھی فریق ہیں۔

Show latest update


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US