پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکھ دُکاندار ہلاک: پولیس

image

پاکستان کے شہر پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک سکھ دُکاندار ہلاک ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق جمعے کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پشاور کے علاقے دیر کالونی میں سکھ دُکاندار دیال سنگھ کو نشانہ بنایا۔

ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ دیال سنگھ کو نشانہ بنانے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

خیال رہے پچھلے سال مئی کے مہینے میں بھی پشاور کے علاقے سربند کے بٹہ تل بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے دو سکھ شہریوں کو قتل کردیا تھا۔

اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US