عالم دین کے قتل میں پولیس افسر ملوث نکلا

image

کراچی: شہر قائد میں عالم دین مفتی عبدالقیوم کے قتل میں پولیس افسر ملوث نکلا۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مفتی عبدالقیوم کو پیسے دے کر قتل کرایا گیا قتل کرنے کے لیے پیسے پولیس افسر محمد عتیق نے دیئے تھے۔

ذرائع کے مطابق رقم دے کر عالم دین کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والا مرکزی ملزم فرار ہو گیا ہے۔ ملزم قتل کی واردات براہ راست سی سی ٹی وی کیمرے پر دیکھتا رہا۔ مفتی عبدالقیوم کو ملزم کے گھر کے سامنے ہی قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عتیق قتل کی واردات سے قبل ملزمان سے رابطے میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ملزم کا کچھ عرصے قبل اسپیشل برانچ سے وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) تبادلہ ہوا تھا تاہم ملزم نے ایف آئی اے میں جوائنگ نہیں دی تھی۔

واضح رہے کہ مفتی عبدالقیوم کو 21 مارچ کو گلستان جوہر میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم اور مفتی عبدالقیوم کے درمیان زمین کا تنازع چل رہا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US