پاکستان کے سرائیل سے کوئی تجارتی تعلقات نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

image

پاکستانی مصنوعات کی اسرائیلی مارکیٹس میں فروخت کی خبروں پر ترجمان دفتر خارجہ کی وضاحت کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ کوئی سفارتی یا تجارتی تعلقات نہیں ہیں، پاکستان نے اسرائیل پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے.

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی مصنوعات کی اسرائیل میں فروخت پرمزید تبصرے کیلئے وزارت تجارت سے رابطہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ نے یہ وضاحت سوشل میڈیا پر گردش کرتی پاکستان کی اسرائیل کے ساتھ تجارت کی خبروں کے بعد کی۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے موجودہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US