بیریئر توڑ کر اسلحہ لیجانے والی گاڑی علی امین گنڈا پور کی تھی، پولیس کا الزام

image

لاہور: پنجاب پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی امین گنڈا پور پر ڈی آئی خان سے لاہور اسلحہ پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایک مشکوک گاڑی روکی تو وہ بیریئر توڑ کر نکل گئی جسے تعاقب کے بعد گھیر لیا گیا، تلاشی لینے پر کار میں رکھے ہوئے آہنی صندوق سے 22 رائفلیں، 42 میگزین اور 181 کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔

اس ضمن میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گاڑی کے ڈرائیور سمیت دو ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں جنہوں نے بتایا ہے کہ اسلحہ علی امین گنڈاپور کا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ اسلحہ سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی حفاظت کے لیے رکھا گیا تھا اور ساتھ ہی اعتراف کیا ہے کہ اسلحے کو ڈی آئی خان سے لاہور منتقل کیا جا رہا تھا۔

ہم نیوز نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ڈی پی او محمد نوید کا کہنا ہے کہ اسلحہ تخریب کاری میں استعمال ہونے کا شبہ ہے۔

شاہ محمود قریشی منتظر ہیں کہ عمران خان نا اہل ہوں اور وہ پارٹی سنبھالیں، رانا ثنا اللہ

پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما پر عائد کیے جانے والے الزام پر ہم نیوز علی امین گنڈا پور کا مؤقف لینے کی کوشش کر رہا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US