30اپریل کے بعد نگران حکومت ایک چیک بھی سائن نہیں کر سکتی ، شیریں مزاری

image

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری  نے کہا کہ اسمبلی کی تحلیل کےبعد90دن میں الیکشن ہونے چاہئیں۔

قانون توڑیں گے تو اس حکومت کو سزا ملے گی،آپ آئین کو نہیں توڑ سکتے،انہیں خوف ہے الیکشن ہوئے تو یہ ختم ہو جائیں گے۔

شیریں مزاری نے مزید کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ فیصلہ نہیں مانیں گے ،ہماری حکومت ختم کی گئی تو ہم نے یہ نہیں کہا ہم فیصلہ نہیں مانتے ۔

ہمیں سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات تھے لیکن ہم نے مانے ، حکومت آئین اور جمہوریت کو توڑنا چاہتی ہے۔آئین ا ورقانون کے مطابق چلنا ہو گا ،یہ کوئی بنانا ری پبلک نہیں ہے ہمارے پاس آئین ہے ۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہ مانا تو توہین عدالت لگائیں گے ،پہلے بھی 2وزرااعظم ہٹ چکے ہیں، اس وقت بھی ہٹ سکتا ہے۔30اپریل کے بعد نگران حکومت ایک چیک بھی سائن نہیں کر سکتی ، یہ لوگ اپنی چوری چھپانے کیلئے ہر حد تک جانے کیلئے تیار ہیں۔

شیریں مزاری نے پروگرام کے دوران مزید کہا کہ شریف خاندان اپنا امپائر اور اپنا جج لانا چاہتا ہے،یہ لوگ نہ آئین کو مانتے ہیں نہ قانون کو۔جو پارٹی آئین اور قانون کےساتھ کھڑی ہے ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں،ہمارے پاس کوئی ہتھار نہیں جو شہباز شریف پر رکھ کر کہیں گے الیکشن کراؤ ۔

بات چیت سیاست میں ہو تی ہے اور ہم کررہے ہیں، ایم کیو ایم حکومت کیساتھ ہے لیکن ان کو وہاں سے بھی اختلافات ہورہے ہیں۔آئین و قانون ہونے کے باوجود تشدد کیا جا رہا ہے ۔

جب سیاست دان سیاسی راستہ اپنا ہی نہیں رہے تو کس سے بات کریں۔شیریں مزاری نے سوال اٹھا یا کہ اگر تجارتی تعلقات نہیں ہیں تو اسرائیل سامان کیسے گیا ؟


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US