چین سے پاکستان کیلئے اہم پیغام آ گیا

image

مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے لیگی سینیٹر مشاہد حسین چین سے پاکستان کے لیے اہم پیغام لے آئے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ میں چار سال بعد چین گیا، وہاں قیادت میں بڑی تبدیلی آئی ہے جس نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چینی قیادت نے پیغام دیا کہ کچھ ممالک کو چین پاکستان دوستی کھٹکتی ہے، ہمارے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش کی جائے گی اس لیے احتیاط سے رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چین نے کہا ہے کہ ہم آپ کے دوست ہیں مگر ہمیں بہت تشویش ہے کہ پاکستان کے اندر عدم استحکام کی صورت حال ہے۔

مشاہد حسین نے بتایا کہ چینی قیادت نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سب سیاست دان پاکستان کے مفاد کو پہلے رکھیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US