مریم نواز بریانی کے بغیر جلسہ بھی نہیں کر سکتیں، فواد چودھری

image

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ مریم نواز بریانی کی دعوت کے بغیر جلسہ بھی نہیں کر سکتیں۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ہم نیوز کے پروگرام “پاور پالیٹکس ود عادل عباسی” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کے بغیر پاکستان میں حکومت کا تصور نہیں ہے اور 90دن کے بعد نگران حکومتیں نہیں چل سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے انتخابات کی طرف ہی جانا ہے اور اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے لیکن حکومت انتخابات نہیں کروانا چاہتی کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ وہ بری طرح ہار جائے گی۔

فواد چودھری نے کہا کہ ہم پاکستان کو ایک ماڈرن اسلامی ملک کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ملک میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کے سب سے سینئر سیاستدان ہیں جبکہ مریم نواز جلسہ بھی بریانی کی دعوت کے بغیر نہیں کر سکتیں اور ان کے سارے شادی ہالز میں ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پاس کوئی اسٹریٹجی نہیں ہے اور ان کی سارے اسٹریٹجی واپس ان کے منہ پر آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک سال سے مسلسل سڑکوں پر ہے اور اسلام آباد کو سیل کر دیا گیا جس کے باوجود ہزاروں وکلا نکلے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US