کسی شخص نے کبھی اسٹیبلشمنٹ کو اتنا نہیں ڈرایا جتنا میں نے ڈرایا ہے، عمران خان

image

تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ الیکشن کے بعد نئے سماجی معاہدے کی ضرورت ہے۔

جنہوں نے مجھے مارنے کی کوشش کی وہ اب بھی اقتدار میں بیٹھے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ مجھے مارنے کی کوشش کرنے والے گھبرائے ہوئے ہیں۔

ان لوگوں کو ڈر ہے واپس آیا تو ان کا احتساب ہوگا، عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی شخص نے کبھی اسٹیبلشمنٹ کو اتنا نہیں ڈرایا جتنا میں نے ڈرایا ہے۔

انہوں نے انٹرویو کے دوران کہا کہ اگر سابق آرمی چیف کو کرپشن مسئلہ نہیں لگتا تھا تو کچھ نہیں ہوسکتاتھا، میں بے بس تھا،ملک میں اس طرح کا کریک ڈاؤن کبھی نہیں ہوا جو آج کل ہورہا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US