عمران خان کی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں 13 اپریل تک عبوری ضمانت منظور

image

لاہور کی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ سمیت تین مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں 13 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔

منگل کو انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کی ڈیوٹی جج عبہر گل نے جلاؤ گھیراؤ سمیت تین مقدمات میں عمران خان کی حاضری معافی کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عمران خان کو آج 11 بجے طلب کیا تھا۔

عمران خان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں تین مقدمات درج ہیں جن میں پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی موت، جلاؤ گھیراؤ اور کارِ سرکار میں مداخلت کے مقدمات درج ہیں۔

دوران سماعت چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عمران خان کو شدید سکیورٹی خطرات لاحق ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ’آپ صرف یہ بتائیں کہ عمران خان عدالت میں پیش ہوں گے یا نہیں؟‘ جس پر اُنہوں نے بتایا کہ ’ہمیں ڈیڑھ بجے کا وقت دیں عمران خان پیش ہو جائیں گے۔‘

جج نے ریمارکس دیے کہ ’جو عدالت میں آئے گا اس کو ریلیف ملے گا۔ اگر عمران خان پیش ہوئے تو ٹھیک ورنہ قانون کے مطابق فیصلہ کر دیں گے۔‘

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عدالتی حکم پر زمان پارک سے انسداد دہشتگردی کی عدالت پہنچے۔عدالت نے تینوں مقدمات میں سابق وزیراعظم کی عبوری ضمانت 13 اپریل تک منظور کر لی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تین مقدمات میں چار اپریل تک عبوری ضمانت منظور کی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US