سپریم کورٹ کا فیصلہ، مریم نواز کا شدید ردعمل

image

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج کا فیصلہ سازش کا آخری وار ہے۔ وہ سازش جس کو پنجاب حکومت پلیٹ میں رکھ عمران کو پیش کی گئی۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ وقت آ گیا ہے کہ پارلیمنٹ سہولت کاری کو قانونی ہاتھوں سے روک دے، وفاقی کابینہ کی جانب سے فیصلہ مسترد کر دینا کافی نہیں ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ قانون کی دھجیاں اڑا کر لاڈلےکو مسلط کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے،فیصلہ مسترد کرنے سے نااہلی ہوتی ہے تو ہو جائے،پہلےبھی حق بات کہنےکی پاداش میں نااہلیاں بھگتیں،اب بھی بھگت لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اقامہ جیسےمذاق پرنوازشریف کی نااہلی آج بھی برقرار ہے،کالےڈبوں میں منہ چھپاکرگھومنےوالےبزدلوں کودیکھنےکی عادت ہوگئی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US