کیا رواں برس پاکستان میں ہِیٹ ویو زیادہ شدید ہو گی؟ 

image
پاکستان کے بالائی علاقوں سمیت مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق یہ سلسلہ اب اپنے اختتام کو پہنچنے والا ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ان بارشوں، تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں (بالخصوص گندم) کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے جبکہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ 

دوسری جانب بعض خبریں ایسی بھی ہیں کہ رواں برس موسم گرما میں ماضی کی نسبت زیادہ شدید ہیٹ ویو کا امکان ہے۔ 

اس حوالے سے چیف میٹریالوجسٹ ڈاکٹر خالد ملک نے اردو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ’عام طور پر ہیٹ ویو اپریل میں آتی ہے لیکن ابھی مجموعی طور پر درجہ حرارت نیچے ہے اور اس لیے ہیٹ وِیو کا امکان کم ہے۔‘ 

انہوں نے مزید بتایا کہ ’اپریل کے دوسرے ہفتے میں موجودہ ویدر سسٹم برقرار رہے گا۔ اس کے بعد کہا جا سکتا ہے کہ ہیٹ ویو آ سکتی ہے۔‘ 

ہِیٹ ویو کے مثبت اور منفی اثرات 

کیا ممکنہ ہیٹ ویو ماضی کی نسبت زیادہ شدید ہو گی؟ اس سوال کے جواب میں ڈاکٹر خالد ملک کا کہنا تھا کہ ’اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔ جب وقت قریب آئے گا تو ہی کوئی ٹھوس پیشگوئی کی جا سکے گی۔‘ 

ہیٹ ویو کے ماحول پر اثرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’دیکھیں نیچر نارمل پر چلتی ہے۔ جب موسم میں کچھ غیر معمولی ہو تو اس کے ہر چیز پر اثرات پڑتے ہیں۔‘ 

’ایک مثبت اثر یہ ہے کہ فصلیں جلدی پک کر تیار ہو جاتی ہیں جبکہ منفی اثر یہ ہوتا ہے کہ پھلوں میں رَس کم رہ جاتا ہے اور گندم وغیرہ کے دانے کا سائز چھوٹا رہ جاتا ہے۔ اب یہ آپ پر ہے کہ آپ کس طرح کے اثرات کے بارے میں فکرمند ہیں۔‘ 

محکمہ موسمیات کے مطابق فی الحال ہیٹ وِیو کا امکان کم ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

محکمہ موسمیات کے ترجمان ڈاکٹر ظہیر الدین بابر نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’فی الحال ہیٹ ویو کے متعلق کوئی پیشگوئی نہیں کی گئی تاہم ہر سال مئی اور جون میں پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں ہیٹ وِیو آتی ہے۔ اس کی فریکوئسنی ان علاقوں میں زیادہ ہوتی ہے۔‘ 

انہوں نے کہا کہ ’اس موسم سے کچھ پہلے ہی زیادہ یقین کے ساتھ کچھ کہا جا سکے گا۔‘ 

ہم نے ایسی کوئی پیشگوئی نہیں کی: محکمہ موسمیات 

محمکہ موسمیات کے فورکاسٹنگ آفیسر فرمان عباسی کا کہنا ہے کہ ’پی ایم ڈی نے ہیٹ ویو کے حوالے سے ابھی تک کوئی بیان یا ایڈوائزی جاری نہیں کی۔‘ 

حالیہ موسمی صورتحال کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ’یہ ویدر سسٹم تقریباً ختم ہو چکا ہے۔ گلگت بلتستان ، کشمیر اور جنوبی پنجاب میں کہیں بارشوں کا امکان ہے۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US