مارچ 2023 میں ایک بھی ہنڈا سوک فروخت نہ ہوسکی

image

آٹو انڈسٹری مزید بحران کا شکار ہو گئی ، آٹو جرنل ڈاٹ پی کے کی رپورٹ کے مطابق ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ کمپنی اس بحران کا تازہ شکار بنی ہے ۔

ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ کمپنی گزشتہ ماہ مارچ 2023 میں ہنڈا سوک کا ایک بھی یونٹ فروخت نہیں کر سکی، جس سے مجموعی فروخت میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔

رپورٹ میں اس بات پر روشنی نہیں ڈالی گئی کہ آیا فروخت میں کمی کی وجہ کم طلب تھی یا پیداواری مسائل۔

یاد رہے کہ31 مارچ کو ہونڈا نے پیداواری بندش کو مزید 15 دنوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔کمپنی نوٹیفکیشن میں معیشت کی خرابی کی وجہ سے سپلائی چین میں خلل کے ساتھ ساتھ خام مال اور CKD کی درآمدات پر پابندیاں، طویل بندش کی وجہ بتائی گئی ۔

آخری پیداواری بندش 9 مارچ سے 31 تاریخ تک نافذ رہی۔ جبکہ توسیع شدہ شٹ ڈاؤن یکم اپریل سے 15 اپریل تک جاری رہے گا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اس شٹ ڈاؤن کے اختتام تک، ہونڈا پاکستان میں 38 دنوں کے لیے کار اسمبلی بند رکھے گا۔

موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہونڈا کو مستقبل میں بھی فروخت کے معاملے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US