قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ

image

ادارہ قومی بچت نے مختلف قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیا ، نئی شرح منافع کا اطلاق 10 اپریل سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہداء فیملی ویلفیئر پر شرح منافع 16.56 فیصد کردی گئی جبکہ سیونگ اکاؤنٹس پر سالانہ شرح منافع 18.50 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پینشنرز اکاؤنٹس پر منافع 16.56 فیصد کردیا گیا، شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع بھی بڑھادی گئی۔

ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر 1 کروڑ پر 1 لاکھ 7 ہزار روپے منافع ملے گا، ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر بھی شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US