ہیر اسٹائل پسند نہ آنے پر نوجوان کی خودکشی

image

نئی دہلی: بھارت میں بال کٹنے کے بعد ہیر اسٹائل پسند نہ آنے پر نوجوان نے خودکشی کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر میں نوجوان بال کٹوانے حجام کی دکان پر گیا جہاں حجام نے اس کی پسند کا ہیر اسٹائل بنانے کے بجائے اس کے بال کاٹ کر چھوٹے چھوٹے کر دیئے۔

نوجوان کے بال زیادہ چھوٹے کٹ جانے پر اس کا مذاق اڑایا جانے لگا جس پر نوجوان نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔

شتروگھن پاٹھک نے اپنے کمرے میں خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔ صبح جب اہلخانہ اس کے کمرے میں گئے تو وہ خون میں لت پت پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

پولیس کی تفتیش پر نوجوان کے کزن نے بیان دیا کہ اس کا ہیر اسٹائل ٹھیک نہیں بنا تھا جس پر اس کا مذاق اڑایا جا رہا تھا اور وہ بہت مایوس تھا۔ نوجوان نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US