کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

image

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس دوگھنٹے تک جاری رہا، اجلاس نے 4،3 کے تناسب سے آنے والے عدالتی حکم اور 4معزز جج کے فیصلے پر غور کیا۔

کابینہ نے6 اپریل 2023 کو قومی اسمبلی کی منظور کردہ قرار داد پر تفصیلی مشاورت کی، وزیرقانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اجلاس کو مختلف آئینی وقانونی امور پر بریفنگ دی ،وزیرقانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کابینہ کے ارکان کے سوالات کے جواب دئیے۔

اعلامیہ کے مطابق کابینہ کا اجلاس کل دوبارہ بلایا جائے گا جس میں مستقبل کی حکمت عملی سے متعلق فیصلہ کیاجائے گا۔

اعللامیہ کے مطابق وزارت خزانہ کو وزارت قانون کی مشاورت سے پارلیمان سے رہنمائی لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پارلیمان سے رہنمائی لینے کے طریقہ کار اور ضابطہ کے مطابق سمری تیار  کرکے  کل کابینہ کے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی  ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US