کیا انسان مرنے کے بعد بھی زندہ رہ سکتا ہے؟

image

نئی دہلی: بھارتی سائنسدان نے کہا ہے کہ انسان مرنے کے بعد بھی زندہ رہ سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کمپیوٹر سائنسدان پراتیک ڈیسائی نے کہا ہے کہ انہوں نے تحریر، آڈیو اور ویڈیو کے ساتھ اپنے والدین، بڑوں اور چاہنے والوں کی ریکارڈنگز کرنا شروع کر دیں تاکہ وہ مرنے کے بعد بھی زندہ رہ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ سو فیصد امکان ہے اگر طبعی طور پر کسی کا جسم موجود نہ ہو لیکن پھر بھی وہ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ میٹاورس فرم سومنیم اسپیس نے بھی “لائیو فار ایور” کا فیچر پیش کیا تھا جو مصنوعی ذہانت پر مبنی ہے۔ جس کا مقصد لوگوں کو میٹا ورس میں ان کے پیاروں سے بات کروانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

میٹا ورس فرم کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر آرٹر سائیکوو نے کہا کہ لوگ اپنے پیاروں کے مرنے تک ان سے بات کرنے، چلنے پھرنے یا ان کی آواز کا ڈیٹا محفوظ کر سکتے ہیں اور پھر بعد میں اوتار کے ذریعے ان لوگوں کو واپس لایا جا سکتا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US