مالی مشکلات، چین کو ایک لاکھ بندر فروخت کرنے کا منصوبہ

image

سری لنکا نے مالی مشکلات سے نمٹنے کے لیے چین کو ایک لاکھ بندر فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن وزیرِ زراعت، مہندرا اماراویرا نے چین کو ’ٹوک مکاک‘ نسل کے بندر فروخت کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔

انہوں نے موقف اپنایا کہ یہ بندر سری لنکا میں عام پائے جاتے ہیں۔ ان کی بڑھتی ہوئی آبادی نہ صرف فصلوں کو نقصان پہنچارہی ہے بلکہ وہ انساںوں پر حملے بھی کررہی ہے۔

مہندرا نے کہا ہے کہ چین میں 1000 چڑیا گھروں کے لیے یہ بندر فروخت کئےجائیں گے اور اس ضمن میں ایک کمیٹی بنادی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US