ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

image

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد رضوان اور بابراعظم  نے ایک اور 50 پلس پارٹنر شپ قائم کی۔

یہ بابر اور رضوان کی مجموعی طور پر 19 ویں ففٹی پلس شراکت داری ہے جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ورلڈ ریکارڈ ہے۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں دوسری سب سے زیادہ 50 پلس پارٹنر شپ کا اعزاز بھارت کے روہت شرما اور کے ایل راہول کو حاصل ہے۔ دونوں نے 15 بار اپنی ٹیم کو 50 رنز سے زائد کی شراکت داری فراہم کی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US