یہ چیزیں کھائیں ہائی بلڈ پریشر سے محفوظ رہیں

image

ہائی بلڈ پریشرجسے ہائپرٹینشن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، دل کی بیماری کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ کھانے کی کچھ ایسی اشیاءہیں جن کا استعمال ہمیں اس خطرناک عارضے سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق ماہرین نے بتایا ہے کہ دہی، فیٹی فش، چقندر، بیریز، ڈارک چاکلیٹ، سبزپتوں والی سبزیاں اور اناج اور دالیں وغیرہ ہائی بلڈ پریشر سے نجات کے لیے بہترین اشیاءہیں۔ ان تمام چیزوں میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو بلڈپریشر کو نارمل رکھنے کا کام کرتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق فیٹی فش میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں۔ چقندر میں نائٹریٹس کی بہتات ہوتی ہے اور بیریز طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ وہ غذائی اجزاءہیں جو خون کی نالیوں کو کشادہ کرتے، انہیں نرم رکھتے اور خون کے بہاﺅ کو بہتر بناتے ہیں اس لئے ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کیلئے ان اشیا کااستعمال معمول بنا لیں ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US