حملے کی صورت میں تائیوان پر بیجنگ کو برتری حاصل ہو گی، امریکی اعتراف

image

واشنگٹن: امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ تائیوان پر حملے کی صورت میں بیجنگ کو فضائی برتری حاصل ہو گی۔

مؤقر امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور دی گارڈین کے مطابق اس بات کا اعتراف خود امریکہ کی خفیہ دستاویزات میں کیا گیا ہے جن کی تفصیلات لیک ہونے کی صورت میں سامنے آئی ہیں۔

دستاویزات کے مطابق تائیوان کی عسکری قیادت کو فضائی دفاعی نظام کی صلاحیت پر شکوک و شبہات ہیں، نصف کی تعداد میں جنگی جہاز دشمن کے ساتھ مؤثر انداز میں لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

خفیہ دستاویزات کے مطابق تائیوان کو خوف ہے کہ طیاروں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے میں ہی ایک ہفتہ لگ سکتا ہے جب کہ اس دوران وہ چینی میزائل حملوں کا نشانہ بھی سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی تائیوانی فوج سے 14 گنا بڑی ہے، گزشتہ ہفتے تائیوان نے بڑے پیمانے پرہنگامی ردعمل کی مشقیں کی تھیں۔ اس کے بعد سے چین کے جنگی طیارے اور جنگی جہاز تائیوان کے اطراف میں متعین ہیں۔

امریکہ میں نوکری کے انوکھے اشتہار نے ہنگامہ برپا کر دیا

یاد رہے کہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون میزائل مشقوں کی تفصیلات دینے پر بھی تائیوان کو سخت تنقید کا نشانہ بنا چکا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US