سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی

image

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ہم نیوز کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 100 روپے ہوگئی۔10گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ ہوا،10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 86 ہزار 128 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 60 پیسے مہنگا ہوگیا، اس طرح ڈالرکی قیمت 285 روپے تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 284 روپے 40 پیسے تھی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 289 روپے میں ٹریڈ ہو رہاہے، گزشتہ ہفتے کے آخری دنوں میں ڈالر کی قدر میں کمی واقعی ہوئی تھی لیکن آج پھر اضافہ ہو گیاہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US