کیوی ٹیم کا دورہ پاکستان ، اہم مراسلہ جاری

image

نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان، انتظامیہ نے  اسلام آباد کے اسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا۔

ہم نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے پمز اور پولی کلینک کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے ،پمز اور پولی کلینک سے2،2 ایمبولینس بھی مانگ لی گئیں۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ میٹرو بس سروس کو بھی ٹیم کے اسٹیڈیم آتے جاتے وقت بند کیا جائے گا،پولی کلینک کی 2ایمبولینس ،2 ڈاکٹرز ٹیمیں قافلے کے ساتھ چلیں گی۔

پمز کی 2ایمبولینس گاڑیاں 2 ڈاکٹروں کیساتھ سرینا ہوٹل میں تیار کھڑی رہیں گی،پمز اور پولی کلینک میں 10،10 کمرے، 2 وی آئی پی رومز بھی تیار رکھے جائیں،دونوں اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی 3،3ٹیمیں بھی تیار رکھی جائیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US