اسلام آباد کچہری میں پیشی کے لیے آنے والے ملزم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی دوپہر عدالت کے احاطے میں پیش آیا۔اسلام آباد پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ ’واقعہ وکلاء چیمبر کے قریب پیش آیا۔ ملزم سلمان کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ قاتل اور مقتول کے درمیان رشتہ داری تھی۔‘پولیس کے مطابق ’ کورال پولیس قتل کے مقدمے میں ملزمان کو پیشی کے لیے لائی تھی۔ پولیس ملزمان کو پیشی کے بعد عدالت سے واپس لے جا رہی تھی۔ ملزم سلمان نے اچانک فائرنگ کردی جس سے زیرحراست ملزم زوار علی موقع پر دم توڑ ہوگیا۔‘اسلام آباد کچہری میں قتل کی واردات۔
واقعہ وکلاء چیمبر کے قریب پیش آیا۔ ملزم سلمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ قاتل اور مقتول کے درمیان رشتہ داری تھی۔
کورال پولیس قتل کے مقدمہ 680/21 میں ملزمان کو پیشی کے لئے لائی تھی۔ پولیس ملزمان کو پیشی کے بعد عدالت سے واپس لارہی…
— Islamabad Police (@ICT_Police) April 19, 2023
اسلام آباد پولیس نے مزید بتایا کہ آئی جی اسلام آباد نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے جبکہ سی پی او سکیورٹی کو تحقیقات کے بعد رپورٹ دینے کا حکم دیا ہے۔‘