سابق بھارتی کرکٹر کی گاڑی کو حادثہ، اہلیہ ہلاک

image

سابق بھارتی کرکٹر و کوچ پراوین ہنگنیکر کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں سابق کرکٹر زخمی اور ان کی اہلیہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر اپنی اہلیہ کے ساتھ شہر پونے میں اپنے بیٹے سے ملنے جا رہے تھے کہ ریاست مارشٹر کے ضلع بلڈھانہ کے سمردھی ایکسپریس وے پر ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر اپنی اہلیہ کے ساتھ سمردھی ایکسپریس وے پر سفر کر رہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں کرکٹر کو چوٹیں آئیں جبکہ ان کی اہلیہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US