’نورجہاں آئی سی یو کی مریض کی طرح ہے،‘ کراچی کی ہتھنی کی حالت بدستور تشویشناک

image

پاکستان کے شہر کراچی کے چڑیا گھر میں موجود ہتھنی نور جہاں  بدستور زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔ جانوروں کا علاج کرنے والے بین الاقوامی ادارے فور پاز کی ٹیم اتوار کی شب کراچی پہنچے گی۔

فورپاز نے بدھ کو ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ نور جہاں اب بھی زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔ جب تک حکومت کوئی فیصلہ نہیں کر لیتی ہم اس کی مدد اور تکلیف کم کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم اس کے مستقبل کا فیصلہ حکام نے کرنا ہے۔‘

فور پاز نے مزید بتایا کہ ’ذمہ دار حکام نے قومی وبین الاقوامی ماہرین اور جانوروں کے ڈاکٹروں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جنہیں نور جہاں کے مستقبل کے حوالے سے تجویز دینے کا مینڈیٹ دیا گیا ہے۔‘

کراچی چڑیا گھر کے ڈائریکٹر کنور ایوب نے اُردو نیوز کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ’نور جہاں کی صحت تو آئی سی یو کے مریض کی طرح ہے۔ اس میں اتار چڑھاؤ آ رہا ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ کہ ’ہم کوشش کر رہے ہیں نورجہاں کے جسم میں توانائی کی سطح کو برقرار رکھ سکیں جب تک فور پاز کی ٹیم پہنچ نہیں جاتی۔ کیونکہ فور پاز کی ٹیم نے یہاں پہنچ کر بھی اس کا علاج معالجہ کرنا ہے۔‘ 

نورجہاں کے تندرست ہونے کے امکانات کتنے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں کنور ایوب نے کہا کہ ’یہ بڑا تکنیکی سوال ہے۔ میں ڈاکٹر تو نہیں ہوں کہ اس پر کچھ کہہ سکوں البتہ ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ نورجہاں صحت یاب ہو جائے۔ اس سلسلے میں ہم نے باہر سے بھی ڈاکٹروں کو بلایا ہے۔ 

انہوں نے مزید بتایا کہ ’فور پاز کی ٹیم اتوار کی شپ کراچی پہنچے گی۔‘ 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US