نادیہ خان کا خون سے خط لکھنے والی مداح سے متعلق اہم انکشاف

image

معرو ف پاکستانی اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے اپنی ایک جذباتی مداح سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

نادیہ خان نے حال ہی میں ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی اور مداحوں کو اپنی پیشہ ورانہ و نجی زندگی سے متعلق جاننے کا موقع فراہم کیا۔

نادیہ خان سے مداحوں سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اُن کا بتانا تھا کہ ایک لڑکی مجھے بہت عجیب لگتی تھی، وہ میری جذباتی قسم کی مداح تھی اور گھر میں والدہ کو کال کیا کرتی تھی۔

نادیہ خان نے کہا کہ اس مداح نے ایک بار والدہ سے فون پر گھر کا پتہ معلوم کیا کہ نادیہ خان کی سالگرہ کا کیک منگوانا ہے، اس کے بعد اس مداح نے تحائف، پھر سونے کے زیورات اور پھر خون سے لکھے گئے خط بھیجنا شروع کر دیے۔

نادیہ خان نے انکشاف کیا کہ مداح نے میری والدہ کو دھمکی دی کہ اگر نادیہ خان نے کال پر بات نہ کی تو میں خودکشی کر لوں گی۔ اس پریشان کن صورتحال میں مجھے غصہ آیا اور میں نے کال پر مداح سے بات کی اور کہا کہ جو کرنا ہے آج ہی کر لینا کل کا انتظار نہ کرنا۔واضح رہے کہ نادیہ خان کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکارائوں میں ہوتا ہے ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by WOKE (@woke_bycapital)


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US