انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی

image

آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوینٹی کے بہترین دس بلے بازوں میں پاکستانی محمد رضوان کا دوسرا اور بابراعظم کا تیسرا نمبر ہے جبکہ بھارت کے سوریا کمار پہلی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں ۔ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں قومی ٹیم کے کھلاڑی افتخار احمد کی بھی 10 درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ 44 ویں نمبر پر آ گئے ۔

بائونگ کے شعبے میں افغانستان کے راشد خان ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں ،قومی ٹیم کے سٹار فاسٹ بولر حارث رئوف 5 درجے ترقی کے بعد 11 نمبر پر موجود ہیں۔پاکستان کے شاداب خان رینکنگ میں 13 ویں نمبر پر موجود ہیں اور شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 15 ویں نمبر پر آگئے۔ ٹی ٹوئنٹی آل رائونڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے۔

ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں آسٹریلیاکےمارنس لبوشین کاپہلا نمبربرقرار ہے، پاکستان کے بابراعظم رینکنگ میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں، بولرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے، ٹیسٹ آل رائونڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US