کیا آپ بیسن میں موجود اس بٹن کا راز جانتے ہیں؟ دلچسپ وجہ جو آپ کے کام بھی آسکتی ہے

image

شاید آپ نے غور کیا ہو کہ جب ہم کسی مال یا ہوٹل کا واش روم استعمال کرتے ہیں تو وہاں کے بیسن کے بیچوں بیچ ایک بٹن ہوتا ہے۔ یہ بٹن کیا کام کرتا ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔

یہ بٹن کیوں ہوتا ہے؟

یہ بٹن دراصل دبا دیا جائے تو یہ پانی بھی روکتا ہے دورسرا اس میں سے کوئی لونگ یا کان کی بالی وغیرہ بیسن میں گرنے کی پریشانی بھی نہیں ہوتی۔ اس بٹن کا مقصد یہ ہے کہ پانی کو مطلوبہ وقت تک بیسن میں روکا جاسکے۔ اسے سنک پلگ کہتے ہیں اور اکثر یہ کسی چین کے ساتھ بھی موجود ہوتا ہے۔

پھنس جائے تو ٹھیک کرنے کا طریقہ

سنک پلگ استعمال کرتے کرتے کبھی کبھار پھنس بھی جاتا ہے تو اسے ٹھیک کرنے کا طریقہ بھی ہم آپ کو بتا دیتے ہیں۔ ایک ڈینٹل فلاس لیں اور چھری کی نوک سے اسے بٹن کے ہر طرف دبا دی اور دونوں سرے باہر رکھ کر باندھ دیں پھر ہلکے ہلکے انھیں اوپر کی جانب کھینچیں تو بٹن واپس اپنی اصلی حالت میں آجائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US